حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب میں مجلسِ نظارت کے معزز علماء کرام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام اور بزرگانِ محترم نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے دینی، ملی اور تنظیمی امور میں ہر ممکن معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت حافظ ارسلان نے حاصل کی۔ بعد ازاں شیخ صابر نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تقریب کو آگے بڑھایا۔

تقریب کے اختتامی مرحلے میں مجلسِ نظارت کے جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صابر حسین جوادی نے مختصر خطاب کیا اور کابینہ کے اراکین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی توفیقات کے لیے دعا کی۔
بعد ازاں دعائے امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ اس بابرکت اور پُروقار تقریب کا اختتام ہوا۔










آپ کا تبصرہ